Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

Now Reading:

پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
کراچی میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری

محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

خیبر پختونخواہ کے اضلاع چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو اور گردونواح میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

اسی طرح اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقے راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن اور دیگر علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے موسلادھار بارش متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: دریائے جہلم سے سندھ تک تباہ کن سیلاب کا خطرہ، ایکسپشنل ہائی فلڈ وارننگ جاری، اگلے 7 دن فیصلہ کن!

موسمی صورتحال کے پیش نظر درختوں کے گرنے، بجلی کی فراہمی میں تعطل، کمزور عمارتوں کو نقصان اور حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک حادثات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ درختوں، بلبورڈز اور کمزور تعمیرات سے دور رہیں، گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر پارک کریں، بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور موسمی اپڈیٹس اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر