Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور: بارش کے بعد گھرکی گاؤں کا زمینی رابطہ منقطع، مکین محصور

Now Reading:

لاہور: بارش کے بعد گھرکی گاؤں کا زمینی رابطہ منقطع، مکین محصور
لاہور: بارش کے بعد گھرکی گاؤں کا زمینی رابطہ منقطع، مکین محصور

لاہور میں موسلا دھار بارشوں کے بعد لاہور کے سرحدی علاقے گھرکی گاؤں کا شہر سے زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش سے دفاعی نالے پر مٹی سے بنایا گیا عارضی پُل بہہ گیا، جو شہر اور گاؤں کے درمیان رابطے کا واحڈ ذرعیہ تھا، جس کے نتیجے میں گاؤں کے مکین شہر سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب بھر میں مون سون کی شدید بارشیں، 24 گھنٹوں میں 27 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

ذرائع کے مطابق یہ پُل گاؤں اور لاہور شہر کے درمیان آمد و رفت کا واحد ذریعہ تھا، جو کچھ عرصہ قبل عارضی طور پر مٹی سے بنایا گیا تھا۔ بارش کے باعث نالے میں طغیانی آئی، جو اس پُل کو بہا لے گئی۔

پل بہنے کے نتیجے میں گاؤں کے مکین محصور ہو کر رہ گئے ہیں، اہل علاقہ کو اپنے روزمرہ کے معمولات کی انجام دہی کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Advertisement

گاؤں کے باسیوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مستقل پُل کی تعمیر کا آغاز کیا جائے تاکہ بارش یا قدرتی آفات کی صورت میں نقل و حرکت متاثر نہ ہو۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر بار بارش کے بعد یہی صورتحال پیدا ہوتی ہے، مگر حکام کی جانب سے کوئی پائیدار حل نہیں نکالا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر