
بارش برسانے والا موسمی نظام سندھ کے بالائی و وسطی علاقوں میں متحرک ہو رہا ہے، جس کے باعث صوبے کے متعدد اضلاع میں بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا موسمی نظام سندھ کے بالائی و وسطی علاقوں میں متحرک ہو رہا ہے، جس کے باعث آئندہ 3 سے 6 گھنٹوں کے دوران صوبے کے متعدد اضلاع میں بارش کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں طوفانی بارشوں سے 63 افراد جاں بحق، متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ
محکمہ موسمیات کے مطابق نوشہرو فیروز، خیرپور، بدین، شہید بے نظیر آباد اور تھرپارکر کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جب کہ دادو، امرکوٹ، مٹھی، سانگھڑ اور گھوٹکی میں بھی بارش متوقع ہے۔
مزید برآں میرپور خاص، لاڑکانہ، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، شکارپور، کشمور اور سکھر میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: شہر قائد میں بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ممکنہ اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News