
کراچی میں اساتذہ کے احتجاج اور پولیس کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی نے بتایا کہ اساتذہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد زیر حراست اساتذہ کو رہا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج فوری طور پر روکنے کا اعلان کیا۔
چیئرمین سندھ ایمپلائز آلائنس اشرف خاصخیلی نے کہا کہ پولیس کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ہم نے اپنا احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، ہم تیرہ محرم الحرام کو دوبارہ احتجاج کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل صبح 11 بجے سندھ بھر میں علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی، جس میں کارکنان شریک ہوں گے۔
اشرف خاصخیلی نے اس بات کی تصدیق کی کہ تمام گرفتار ساتھیوں کو رہا کر دیا گیا ہے اور اب مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News