Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ میں قحط کی بدترین صورتحال: 10 لاکھ خواتین و بچیاں موت کے دہانے پر، اقوام متحدہ

Now Reading:

غزہ میں قحط کی بدترین صورتحال: 10 لاکھ خواتین و بچیاں موت کے دہانے پر، اقوام متحدہ
غزہ میں قحط کی بدترین صورتحال: 10 لاکھ خواتین و بچیاں موت کے دہانے پر، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے، جہاں 10 لاکھ سے زائد خواتین اور لڑکیاں موت کے دہانے پر کھڑی ہیں۔

ایک ملین سے زائد فلسطینی خواتین اور بچیوں کے پاس اب فاقہ کشی یا خوراک کی تلاش میں جان گنوانے کے میں سے کسی ایک آپشن کے منتخب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں بھوک سے بلکتے بچے دیکھ کر برطانوی عوام بے چین ہیں؛ کیئر اسٹارمر

اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این ویمن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما بہوث نے کہا ہے کہ یہ ہولناکی اب ختم ہونی چاہیے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام میں انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی، قیدیوں کی رہائی اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا انتباہ

Advertisement

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ کی تباہی ناقابل برداشت حد تک پہنچ چکی ہے اور اسرائیل-فلسطین دو ریاستی حل پہلے سے زیادہ دور ہو چکا ہے۔ انہوں نے مغربی کنارے میں غیر قانونی قبضے اور غزہ کی تباہی کو روکنے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: عالمی امن کا دعویٰ کرنے والے ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال پر بے بسی ظاہر کر دی

عالمی قحط نگرانی ادارے کا انتباہ: “غزہ قحط کے دہانے پر”

عالمی غذائی تحفظ نظام (IPC) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں قحط کے بدترین خدشات اب حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں، خوراک کی کھپت کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ کے بیشتر علاقوں میں قحط کی حد عبور ہو چکی ہے۔

ادارے کے مطابق غزہ شہر میں ہر 100 میں سے 17 بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں،  20 ہزار  سے زائد بچے اپریل سے جولائی کے درمیان شدید غذائی قلت کے باعث اسپتالوں میں داخل کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ انسانی بحران کی انتہا پر: 40 ہزار نوزائیدہ بچوں کی زندگیاں خطرے میں، فلسطینی اتھارٹی کا انتباہ

Advertisement

اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو خطے میں بڑے پیمانے پر اموات متوقع ہیں۔

غزہ میں ہلاکتیں اور اسپتالوں کی حالت

غزہ میں آج صبح سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 62 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 19 امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں۔ اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔

ڈاکٹر احمد الفرح کے مطابق نے بتایا کہ ہم بچوں کو دیکھ رہے ہیں جن کے جسموں میں نہ گوشت ہے نہ چربی، صرف ہڈیوں پر جلد ہے۔ ان کا دل سست، درجہ حرارت کم، اور نظامِ انہضام کام کرنا چھوڑ چکا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں خوراک کیلئے بلکتی انسانیت،مصرکے بنددروازے آخرکب کھلیں گے؟

انہوں نے کہا کہ غذائی قلت بچوں کے دماغی نظام کی نشوونما کو متاثر کر رہی ہے، جس سے مستقبل میں تعلیمی صلاحیت، ذہنی صحت، اور جسمانی نشوونما شدید متاثر ہو سکتی ہے۔

Advertisement

عالمی برادری سے مطالبہ

یو این اور دیگر عالمی اداروں نے زور دیا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، محصور علاقے میں مکمل انسانی رسائی دی جائے، غذائی اور طبی امداد کو سیاست سے پاک رکھا جائے۔

عالمی اداروں نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو غزہ مکمل قحط، تباہی اور نسل کشی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
کیا اسرائیل ترکیہ پر حملے کی حماقت کرنے والا ہے ؟
یو اے ای نے دبئی ایئرشو 2025 میں اسرائیلی دفاعی کمپنیوں پر پابندی لگا دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپی یونین سے بڑا مطالبہ
اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، حملےکا جواب دینےکا حق محفوظ رکھتےہیں، قطری وزیراعظم
اسرائیل نے دوحہ پر حملے سے متعلق امریکا کو آگاہ کردیا تھا ، ترجمان وائٹ ہائوس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر