Advertisement
Advertisement
Advertisement

کابینہ سے حج پالیسی 2026 کی منظوری کے بعد درخواستوں کی وصولی 4 اگست سے ہو گی

Now Reading:

کابینہ سے حج پالیسی 2026 کی منظوری کے بعد درخواستوں کی وصولی 4 اگست سے ہو گی

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج پالیسی 2026 کے حوالے سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے آئندہ سال کے لیے حج پالیسی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

منظوری کے تحت 4 اگست 2025 سے سرکاری حج اسکیم کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر کے مطابق، سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار 210 عازمین کو حج کی سعادت حاصل ہوگی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ حج درخواست کے لیے پاکستانی پاسپورٹ کا حامل ہونا ضروری ہے، جبکہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو رواں سال حج پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سردار محمد یوسف نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کے اخراجات کا تخمینہ ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے کے درمیان رکھا گیا ہے۔

Advertisement

عازمین کی سہولت کے پیشِ نظر حج اخراجات دو اقساط میں ادا کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب سے منظور شدہ ویکسین لگوانا ہر عازم حج کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے، اور حج سے متعلق مکمل تربیت تمام عازمین کو فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عازمین حج کی خدمت اور معاونت کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، جو سعودی عرب میں ان کی رہنمائی، طبی امداد اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر