Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹ الیکشن: تحریک انصاف کے 5 ناراض امیدواران میں سے 4 الیکشن سے دستبردار

Now Reading:

سینیٹ الیکشن: تحریک انصاف کے 5 ناراض امیدواران میں سے 4 الیکشن سے دستبردار
سینیٹ الیکشن: تحریک انصاف کے 5 ناراض امیدواران میں سے 4 الیکشن سے دستبردار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹ انتخابات کے لیے نامزد پانچ ناراض امیدواروں میں سے چار نے انتخابی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عرفان سلیم، عائشہ بانو، ارشاد حسین اور وقاص اورکزئی نے سینیٹ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ پانچویں امیدوار خرم ذیشان نے انتخابی دوڑ میں شامل رہنے پر اصرار کرتے ہوئے دستبرداری سے انکار کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: کے پی سینیٹ الیکشن؛ پیپلزپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کو اہم مشورہ دے دیا

ارشاد حسین نے الیکشن کمیشن کو باضابطہ خط لکھ کر اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی درخواست بھی دے دی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ارشاد حسین نے کہا کہ خرم ذیشان کے سوا باقی تمام ناراض امیدوار دستبردارہو گئے ہیں۔

Advertisement

وقاص اورکزئی کا کہنا تھا کہ کاغذات واپس لینے کا مقصد یہ نہیں کہ اپنے نظریے سے پیچھے ہٹا، بیرسٹرگوہر،سلمان اکرم راجا نے یقین دلایا کہ نام بانی پی ٹی آئی نے ہی فائنل کیے۔

مزید پڑھیں: صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ

واضح رہے کہ اتوار کو خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر کامیاب 25 ارکان نے حلف اٹھالیا۔

مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری کے بعد خیبر پختونخوا کا ایوان مکمل  اور سینیٹ الیکشن کے لیے الیکٹورل کالج پورا ہوگیا۔

اب سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخاب آج ہوگا جس میں 25 امیدوار میدان میں ہوں گے۔ پی ٹی آئی حکومت اور اپوزیشن مل کر تحریک انصاف کے  ناراض امیدوار کے خلاف الیکشن لڑیں گے، معاہدے کے تحت6 نشستیں حکومت جبکہ 5  اپوزیشن کو ملیں گی ۔

انتخاب میں 145 ارکان اسمبلی ووٹ کاسٹ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر