
دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ؛ الرٹ جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے اٹک کے علاقہ شادی خان کے نزدیک 2 خانہ بدوش فیلمیاں دریا میں میں پھنس گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شمالی علاقہ جات میں مسلسل بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے، جس کے نتیجے میں اٹک کے مقام پر شادی خان کے نزدیک 2 خانہ بدوش فیلمیاں پانی میں پھنس گئی ہیں۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو اوردیگرامدادی ٹیمیں موقع کی طرف روانہ ہوگئی ہیں، فیملی میں خواتین اور بچے بھی موجود ہیں، جن کو بچانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں اور ادارے حرکت میں آگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دریاکی سطح بلند ہونے پراطراف کی آبادیوں کو الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ادھر دریائے سندھ میں باغ نیلاب کےمقام پر 4 افرادپانی کےریلے کی لپیٹ میں آگئے، تاہم، ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دریامیں پھنسے چاروں افراد کو زندہ نکال لیا۔
ریسکیو ٹیموں نے گزشتہ روز ایک چرواہے کو بھی دریا سے نکال کر اس کی جان بچائی تھی، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ریسکیو اٹک کو شاباش دی ہے اور ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News