Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیاری، انتظامیہ نے مزید دو مخدوش عمارتیں خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا

Now Reading:

لیاری، انتظامیہ نے مزید دو مخدوش عمارتیں خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا
ایس بی سی اے کی ڈیمولیشن ٹیمیں پولیس نفری کے ہمراہ متاثرہ مقام پر پہنچ چکی ہیں

کراچی کے قدیمی علاقے لیاری کی بغدادی کالونی میں زمین بوس ہونے والی رہائشی عمارت کے المناک واقعے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) اور متعلقہ اداروں نے حفاظتی اقدامات مزید تیز کر دیے ہیں۔

حکام نے حادثے کے مقام کے قریب واقع مزید دو مخدوش عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے، جب کہ مسماری کا عمل جلد شروع کیا جا رہا ہے۔

ایس بی سی اے کی ڈیمولیشن ٹیمیں پولیس نفری کے ہمراہ متاثرہ مقام پر پہنچ چکی ہیں۔ حکام کے مطابق مذکورہ دونوں عمارتیں  ایک پانچ منزلہ اور دوسری چھ منزلہ حالیہ حادثے کے بعد سے شدید متاثر ہو چکی ہیں اور ان کا ڈھانچہ غیر محفوظ قرار دے دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت منہدم، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ایس بی سی اے حکام کے مطابق دونوں عمارتوں کے مکینوں کو فوری طور پر گھر کا سامان نکالنے کی ہدایت دی گئی ہے، جس پر عملدرآمد جاری ہے۔

Advertisement

رہائشیوں کی جانب سے قیمتی اشیاء اور ضروری سامان کی منتقلی کے بعد ان عمارتوں کو مسمار کرنے کا عمل مرحلہ وار شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ اداروں نے علاقے کو جزوی طور پر سیل کر دیا ہے تاکہ کسی قسم کے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ مقامی پولیس اور دیگر ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں تاکہ منتقلی اور مسماری کے دوران کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  کراچی، لیاری ریسکیو آپریشن مکمل، 27 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ چند روز قبل اسی علاقے میں ایک چھ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔

ریسکیو اداروں نے مسلسل 60 گھنٹے تک ملبہ ہٹانے اور لاشوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری رکھی تھیں۔

حادثے کے بعد شہری حلقوں کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور متعلقہ اداروں کی غفلت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ پورے شہر میں مخدوش عمارتوں کی فوری نشاندہی کر کے کارروائی کی جائے تاکہ ایسے سانحات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا فلسطین پر دو ٹوک مؤقف
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا یوکرین تنازع پر مؤقف
طبی تعلیم کے حوالے سے کنگ حماد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح اہم سنگ میل ہے، جنرل ساحر شمشاد
میئر کراچی نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ نہ خود کام کریں گےاور نہ کسی کوکام کرنےدیں گے، فاروق ستار
جلالپور پیروالا: موٹروے ایم 5 بارہویں روز بھی بند، بحالی کا کام جاری
پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کی منظوری مل گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر