Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کے شہروں میں آج بھی بادل برسیں گے۔ پی ڈی ایم اے

Now Reading:

پنجاب کے شہروں میں آج بھی بادل برسیں گے۔ پی ڈی ایم اے
برساتی بادل پہنچ گئے، سندھ بھر میں موسلا دھار بارش کا امکان

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں لاہور سمیت دریاؤں کے بالائی علاقوں میں آج بھی موسلا دھار بارشوں کے امکانات ہیں۔

موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔

لاہور ،راولپنڈی، فیصل آباد ،گوجرانوالہ سرگودھا،ملتان،ساہیوال ،بہاولپور،جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات، میانوالی، نارووال، ، گجرات، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاؤالدین، اور ڈی جی خان میں تیز بارش اور آندھی چلنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں طوفانی بارشیں؛ نشیبی علاقے زیرِآب، معمولاتِ زندگی مفلوج

پی ڈی ایم اے کے مطابق موسلا دھار بارشوں سے نشیبی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے،  طوفانی بارش سے مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

Advertisement

پی ڈی ایم اے نے سیاحوں اور مسافروں کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے اپنے سفر کو محدود کرنے کی سفارش کی ہے۔

جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ تیز بارش اور آندھی مخدوش و کچے مکانات کو نقصان پہنچا سکتی ہے، شہری موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔

شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
مریم نواز آج ساہیوال پہنچیں گی، روٹ پر واقع تمام اسکولز بند کر دیے گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر