Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آج رات بنگلادیش روانہ ہوگی

Now Reading:

قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آج رات بنگلادیش روانہ ہوگی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم آج رات بنگلادیش کے دورے پر روانہ ہوگی، جہاں وہ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز میں شرکت کرے گی۔

یہ میچز بالترتیب 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

دورۂ بنگلادیش کے لیے اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ میں سلمان علی آغا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

کوچنگ اسٹاف میں مائیک ہیسن (ہیڈ کوچ)، شین میکر موٹ (فیلڈنگ کوچ) اور گرانٹ لوڈین (سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ) کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

قومی سکواڈ کا پہلا دستہ کراچی سے ڈھاکہ کے لیے براستہ دوبئی روانہ ہو چکا ہے، جس میں میں  سلمان علی آغا، ,صائم ایوب , فخر زمان  ، محمد نواز ، ابرار احمد، خوشدل شاہ ، فہیم اشرف اور سپورٹ سٹاف شامل ہے۔

Advertisement

دوسرا گروپ 16 جولائی کل صبح کراچی سے روانہ ہو گا۔

بنگلادیش کے بعد پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز اور امریکا کا رخ کرے گی، جہاں فلوریڈا میں یکم تا 4 اگست تک پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

اس کے بعد دونوں ٹیمیں 8 سے 12 اگست تک ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں تین ون ڈے میچز کی سیریز میں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ تمام دورے آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی تجربہ فراہم کرنا اور ٹیم کمبینیشن کو بہتر بنانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر