Advertisement
Advertisement
Advertisement

5 جولائی 1977ءہماری  تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے: بلاول بھٹو زرداری

Now Reading:

5 جولائی 1977ءہماری  تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے: بلاول بھٹو زرداری
5 جولائی 1977ءہماری  تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے: بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی 1977 کو پاکستان کی تاریخ کا “سیاہ ترین دن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس روز ایک “ٹین-پوٹ ڈکٹیٹر” نے عوام کی مرضی اور منتخب حکومت پر شب خون مار کر جمہوریت کو پیچھے دھکیل دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد عوام کی آواز کو دبانا، غریبوں کے وقار کو پامال کرنا اور عوام کی طاقت کو چھیننا تھا، لیکن “یہ خواب شہیدوں کے خون اور عوام کے دلوں میں زندہ رہا” ۔

مزید پڑھیں: سیاستدانوں کواپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس آمریت کے نتیجے میں دہشت، مذہبی استحصال، فرقہ واریت اور جمہوری اداروں کی منظم تباہی نے پاکستان کے تنِ بدن پر گہرے زخم چھوڑے، جو آج بھی ہمارے معاشرے پر اثرانداز ہیں ۔

انہوں نے عہد کیا کہ بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے وژن کے لیے مسلسل جدوجہد جاری رکھے گی، ایک ایسا پاکستان جہاں عوام خودمختار ہوں، آئین کی حکمرانی ہو، اور پارلیمان و بیلٹ باکس سے بالاتر کوئی قوت نہ ہو۔

Advertisement

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کا شہیدذوالفقارعلی بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پارٹی نے “کوڑے کھائے، جیلیں کاٹیں، پھانسیاں دیکھیں، شہادتیں دیں”، مگر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا؛ یہ جدوجہد تب تک جاری رہے گی جب تک پاکستان وہ جمہوری، پُرامن اور خوشحال ملک نہ بن جائے جس کا خواب شہید ذوالفقار علی بھٹو نے دیکھا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
جنگ بندی معاہدہ؛ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، خواجہ آصف
پاکستان نے فضائی حملے میں 3 افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق آئی سی سی کا بیان مسترد کردیا
دوحہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل، پاکستان نے افغانستان سے حملے ناقابل قبول قرار دیدے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر