Advertisement
Advertisement
Advertisement

7 لاکھ کا گردہ 60 لاکھ میں فروخت، گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار

Now Reading:

7 لاکھ کا گردہ 60 لاکھ میں فروخت، گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار

شیخوپورہ میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث ایک منظم گروہ کو محکمہ صحت اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ گروہ کمزور اور مالی طور پر مجبور افراد سے 5 سے 7 لاکھ روپے میں گردے خرید کر انہیں 60 لاکھ روپے تک میں فروخت کرتا تھا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ایک نجی اسپتال میں چھاپہ مارا جہاں محسن نامی پاکستانی شہری کا گردہ نکال کر ایک افریقی خاتون کو پیوند کیا جا رہا تھا۔

یہ عمل نہ صرف مکمل طور پر غیر قانونی تھا بلکہ صحت کے عالمی اصولوں اور انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی تھی۔

متاثرہ شہری محسن کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کو بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شیخوپورہ بلایا گیا، جہاں اس کا گردہ نکال لیا گیا۔

Advertisement

انہوں نے مزید بتایا کہ نہ صرف بیٹے کا گردہ نکال لیا گیا بلکہ کسی قسم کی مالی ادائیگی بھی نہیں کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث مرکزی ملزم ڈاکٹر وقاص سمیت گروہ کے چار کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گروہ کا طریقۂ واردات یہ تھا کہ وہ مجبور افراد کو پیسوں کا لالچ دے کر ان کے گردے حاصل کرتا، پھر انہیں غیر ملکی مریضوں کو بھاری قیمت پر فروخت کیا جاتا تھا۔

حکام کے مطابق اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ یہ گروہ ایک بڑے بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ ہو۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے دیگر شہروں میں موجود اس جیسے گروہوں کی تلاش میں سرگرم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر