
پاکستان، افغانستان اور ازبکستان نے سہ ملکی ریلوے پروجیکٹ کے لیے مشترکہ فیزیبلٹی سٹڈی کے فریم ورک پر دستخط کر دیے ہیں، جو تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور خطے میں ترقی کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ فریم ورک پر دستخط سے قبل کابل میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ریلوے پروجیکٹ کی اہمیت، اس کے ممکنہ فوائد اور عملی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یہ سہ ملکی ریلوے پروجیکٹ نہ صرف تینوں ملکوں کے اقتصادی اور تجارتی روابط کو فروغ دے گا بلکہ خطے میں رابطوں اور تعاون کے نئے دور کا آغاز بھی ثابت ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان دیرپا دوستی اور مشترکہ ترقی کی عکاسی کرتا ہے، اور اس کی کامیابی سے خطے میں اقتصادی استحکام اور خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News