Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدت برقرار، 24 گھنٹوں میں 93 فلسطینی شہید

Now Reading:

غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدت برقرار، 24 گھنٹوں میں 93 فلسطینی شہید
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں مزید 63 شہید، قحط سے اموات میں اضافہ

اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں اندوہناک مظالم کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹوں میں 93 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

قطری خبر رساں ادارے نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آج صبح فجر کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 18 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ میں صدی کی بدترین نسل کشی جاری ہے،اسپینش وزیراعظم پھٹ پڑے

ان ذرائع کے مطابق، ان میں سے 13 افراد غزہ شہر میں مارے گئے، جہاں اسرائیلی فضائی حملے انتہائی شدت کے ساتھ جاری رہے۔ دیگر ہلاکتیں مختلف علاقوں میں رپورٹ ہوئی ہیں۔

طبی ذرائع نے مزید بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 93 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 30 افراد وہ تھے جو امدادی خوراک کے انتظار میں کھڑے تھے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: تصویریں بولتی ہیں مگرغزہ کی دلسوزتصاویرتوچیخ چیخ کرفریادکرتی ہیں!

غزہ کی وزارتِ صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جنگ میں اب تک 58,573 افراد شہید اور 139,607 زخمی ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر