Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹکٹوں کی خرید و فروخت سے تحریک انصاف قیادت خود بے نقاب ہو گئی: عظمیٰ بخاری

Now Reading:

ٹکٹوں کی خرید و فروخت سے تحریک انصاف قیادت خود بے نقاب ہو گئی: عظمیٰ بخاری
ٹکٹوں کی خرید و فروخت سے تحریک انصاف قیادت خود بے نقاب ہو گئی: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی ٹکٹوں کی مبینہ خرید و فروخت پر تحریک انصاف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ پارٹی میں بولیاں لگی ہیں اور نظریاتی کارکن ہار گئے، جب کہ نوٹوں کی چمک جیت گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن خود اپنی لیڈرشپ کے پول کھول رہے ہیں، اور بانی پی ٹی آئی بھی اس ہارس ٹریڈنگ میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید پڑھیں: ریاست اپنی جگہ لیکن کسی کی زندگی سےکھیلناقابل قبول نہیں، عظمیٰ بخاری

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہارس ٹریڈنگ کی سب سے زیادہ مخالفت کرنے والی جماعت آج سب سے بڑی حمایتی بن چکی ہے۔

Advertisement

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے وفادار کارکنوں کو نظر انداز کر کے سینیٹ ٹکٹوں کے لیے اے ٹی ایمز کو ترجیح دی، اور پارٹی میں مار کھانے کے لیے کارکن جبکہ اقتدار کے مزے لوٹنے کے لیے موسمی پرندے رکھے گئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سینیٹ ٹکٹوں کی خرید و فروخت سے پوری طرح باخبر ہیں۔

انہوں نے تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف تیزی سے غیر مقبول ہو رہی ہے، اور نوجوان اب سمجھ چکے ہیں کہ انہیں صرف دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کے لیے استعمال کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر