
لندن ٹیک ویک 2025 میں پاکستان نے عالمی ٹیکنالوجی منظرنامے پر ایک نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پانچ اسٹریٹجک معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ان معاہدوں کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ سے فوری طور پر 1.55 ملین امریکی ڈالر کا کاروبار متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق لندن ٹیک ویک کے دوران پاکستان نے 300 سے زائد بین الاقوامی کاروباری روابط قائم کیے، جو مستقبل قریب میں مزید سرمایہ کاری اور برآمدات کے مواقع فراہم کریں گے۔
پاکستانی پویلین میں ملک کی 14 نمایاں ٹیک کمپنیاں شریک ہوئیں جنہوں نے عالمی خریداروں، سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی میڈیا کی بھرپور توجہ حاصل کی۔
ٹیک ایونٹ کے دوران پاکستان کی برانڈنگ کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے۔ لندن کی 50 بلیک کیبز پر پاکستان کی ٹیک برانڈنگ کی گئی جبکہ آکسفورڈ اسٹریٹ اور کینری وارف جیسے معروف مقامات پر ڈیجیٹل سائن بورڈز کے ذریعے پاکستان کی آئی ٹی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا۔
پاکستانی وفد نے برطانیہ میں مقیم اہم ٹیک رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور معروف برطانوی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقاتیں کیں، جنہوں نے پاکستان میں آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News