Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، محرم الحرام کی تیاریاں، سیکیورٹی ہائی الرٹ، کمشنر و ڈپٹی کمشنر کا مشترکہ فیلڈ وزٹ

Now Reading:

کراچی، محرم الحرام کی تیاریاں، سیکیورٹی ہائی الرٹ، کمشنر و ڈپٹی کمشنر کا مشترکہ فیلڈ وزٹ

محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی، صفائی اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی اور دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انچولی کی معروف امام بارگاہ خیرالعمل اور الحسن امام بارگاہ کا خصوصی معائنہ کیا گیا، جہاں عزادار تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

دورے میں میونسپل کمشنر کے ایم سی افضال زیدی، تنظیم عزاداران کے سربراہ ایس ایم نقی اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔

کمشنر کراچی نے جلوسوں کے روٹس، سیکیورٹی انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے محرم کے دوران عزاداران کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے سیکیورٹی پر مامور افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔

Advertisement

انہوں نے امام بارگاہوں میں نصب کی گئی سبیلوں کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ پینے کے صاف پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صفائی ستھرائی اور دیگر شہری سہولیات کے حوالے سے اعلیٰ معیار برقرار رکھا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے منتظمین سے ملاقات کے دوران مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ، ضلعی سطح پر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے محرم الحرام کے احترام اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر