
امریکی خلائی ادارہ ناسا نے خلائی ٹیکنالوجی کے شوقین افراد، ماہر انجینئرز اور تخلیقی ذہنوں کو ایک منفرد چیلنج دیا ہے۔
ایجیکشن سسٹم (اخراجی نظام) کا نیا اور موثر ڈیزائن تیار کریں جو اس کے مستقبل کے خلائی تجربات میں استعمال ہو سکے۔
یہ چیلنج ناسا کے زیرِتکمیل منصوبے SPEED (Stratospheric Projectile Entry Experiment on Dynamics) کا حصہ ہے، جس کا مقصد دو مرحلوں پر مشتمل اسٹرےٹوسفیئر ڈراپ ٹیسٹ سسٹم تیار کرنا ہے تاکہ خلائی گاڑیوں کے سسٹمز کو زیادہ قابلِ بھروسا، ہلکا اور محفوظ بنایا جا سکے۔
ناسا نے اپنے بیان میں کہا کہ چونکہ موجودہ ایجیکشن سسٹمز صرف نظریاتی، پیچیدہ اور غیر آزمودہ ہیں، ہم عوام سے ایسے متبادل خیالات کی تلاش میں ہیں جو اگلی نسل کے SPEED فلائٹ وہیکلز کے ڈیزائن میں شامل کیے جا سکیں۔
اس مقابلے میں حصہ لینے والوں کے لیے کل 7 ہزار امریکی ڈالر کے انعامات رکھے گئے ہیں، جن میں پہلی پوزیشن کے لیے 3 ہزار ڈالر شامل ہیں۔
خلائی ڈیزائننگ پلیٹ فارم GrabCAD کے مطابق، کامیاب تصور وہ ہوگا جو قابلِ اعتماد 3D ماڈل پر مبنی ہو، آسانی سے دستیاب اور کم قیمت COTS (Commercial Off-The-Shelf) پرزہ جات استعمال کرے۔
ناسا کے مطابق جدید تھری ڈی پرنٹنگ، لیزر کٹنگ یا واٹر جیٹ کٹنگ سے بنایا جا سکے، اور کسی قسم کے دھماکہ خیز یا انتہائی توانائی والے نظام پر انحصار نہ کرے۔
یہ عالمی مقابلہ 15 جولائی کو شروع ہوا ہے اور اس میں حصہ لینے کی آخری تاریخ 8 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ ڈیزائن اور تکنیکی تفصیلات کے مکمل قواعد GrabCAD.com پر دستیاب ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News