Advertisement
Advertisement
Advertisement

خانکندی میں ہوئی ایک تاریخی ملاقات، اربوں ڈالر کا معاہدہ، سب حیران

Now Reading:

خانکندی میں ہوئی ایک تاریخی ملاقات، اربوں ڈالر کا معاہدہ، سب حیران
مختلف سطحوں پر وفود نے معاہدے کی تیاری اور پہلوؤں کو حتمی شکل دینے میں کلیدی کردار ادا کیا

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جسے دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی شراکت داری میں تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

معاہدے پر دستخط وزیرِ اعظم شہباز شریف کی موجودگی میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائل جباروف نے کیے۔

یہ معاہدہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آذری صدر الہام علییف کے درمیان خانکندی میں ہونے والی خوشگوار ملاقات کے بعد طے پایا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی اوردوستانہ تعلقات قائم ہیں، خواجہ آصف

Advertisement

وزیرِ اعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد بھی موجود تھا، جس میں اعلیٰ سطحی حکومتی و سفارتی نمائندگان شامل تھے۔ اس معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل آذری صدر کے آئندہ دورہ پاکستان کے دوران دی جائے گی، جہاں مکمل اور مفصل سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔

ترجمان دفترِ وزیرِ اعظم کے مطابق شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کا سلسلہ جاری ہے، اور حالیہ معاہدہ اس کی عملی مثال ہے۔

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، پاکستانی سفارتی مشن اور مختلف سطحوں پر وفود نے معاہدے کی تیاری اور پہلوؤں کو حتمی شکل دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: آذربائیجان کے مختلف سرکاری اداروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر گہری دلچسپی

یہ سرمایہ کاری معاہدہ نہ صرف پاکستان اور آذربائیجان کے مابین اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا ذریعہ بنے گا بلکہ خطے میں معاشی استحکام اور تعاون کے فروغ میں بھی کردار ادا کرے گا۔

ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی مضبوطی، مشترکہ ترقیاتی مقاصد کے حصول اور علاقائی اقتصادی انضمام کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

Advertisement

معاہدے کے علاوہ دونوں ممالک نے توانائی، زراعت، ٹرانسپورٹ، آئی ٹی، سیاحت، اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا ہے، جس کے تحت مستقبل قریب میں مزید معاہدے اور وفود کے تبادلے متوقع ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر