Advertisement
Advertisement
Advertisement

لودھراں کی معروف ڈاکٹر فیملی سیلابی ریلی میں بہ گئی، 3 اموات، 19 لاپتہ

Now Reading:

لودھراں کی معروف ڈاکٹر فیملی سیلابی ریلی میں بہ گئی، 3 اموات، 19 لاپتہ

لودھراں سے تعلق رکھنے والی معروف ڈاکٹر فیملی بابوسر کے مقام پر سیلابی ریلے کی زد میں آکر لاپتہ ہوگئی، ابھی تک تین اموات کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہدہ اسلام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور ٹیچنگ اسپتال، لودھراں کے مالک چوہدری اسلام اور انکا پورا خاندان گلگت اسکردو جاتے ہوئے چلاس کے قریب سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

مزید پڑھیں: گلگت میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی؛ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے درجنوں سیاح پھنس گئے

ان کے قافلے میں کالج کی کوسٹر اور تین گاڑیوں پر انکے دو بیٹے، بیٹوں کی بیویاں، دو بیٹیاں اور انکے بچوں سمیت 22 افراد شامل تھے۔

ابتک 2 اموات کی تصدیق ہوسکی ہے، جن میں فہد اسلام، ڈاکٹر مشعل سعد زوجہ سعد اسلام شامل ہیں جبکہ سعد اسلام کا بیٹا سیلابی ریلےمیں بہہ کر لاپتا ہوگیا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران

پنجاب کے شہر لودھراں سے تعلق رکھنے والا یہ خاندان بابوسر ٹاپ سے چلاس کی طرف جاتے سیلابی ریلے کا شکار بنا، سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے دیگر افراد کو تلاش کرنے اور ان کی جانیں بچانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں متحرک ہوچکی ہیں اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بابوسر ٹاپ کے نالہ ٹھیک کے علاقے میں اچانک کلاؤڈ برسٹ سے شدید بارشوں نے 7 سے 8 کلومیٹر تک کے علاقے میں شدید طغیانی پیدا کی، جس کے نتیجے میں تقریباً 30 سے زائد گاڑیاں بہہ گئیں، سڑکیں بلاک ہو گئیں اور بھاری پتھروں نے راستے کو بند کر دیا۔

مزید پڑھیں: ٹیکساس میں خوفناک سیلاب؛ کیمپ میں موجود 27 لڑکیاں اور منتظمین ہلاک

پاک فوج کے دستے، ریسکیو1122، این ڈی ایم اے اور مقامی رضاکار ریسکیو آپریشنز میں مصروف ہیں؛ ڈپٹی کمشنر دیامر نے ناران سے بھاری مشینری طلب کر کے فوری امداد روانہ کی۔

ڈی سی دیامر نے تصدیق کی ہے کہ بھاری پتھروں کی وجہ سے 8 کلومیٹر روڈ بند ہے اور امدادی ٹیمیں رکاوٹوں سے نمٹنے کی کوشش میں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر