Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملائیشیا کی ثالثی میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کا اعلان

Now Reading:

ملائیشیا کی ثالثی میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کا اعلان
ملائیشیا کی ثالثی میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کا اعلان

جنوب مشرقی ایشیا کے دو ہمسایہ ممالک تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے پانچ روزہ جنگ کے بعد جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان یہ پیشرفت ملائیشیا میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران ہوئی، جہاں ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم نے بطور آسیان (ASEAN) چیئرمین فریقین کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا۔

مزید پڑھیں: تھائی لینڈکمبوڈیا جنگ پاک بھارت تنازع کی یاد دلاتی ہے،ٹرمپ ایک اورسیزفائرکیلئے متحرک

جنگ بندی کا اعلان ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ یہ ایک فوری اور غیر مشروط جنگ بندی ہو گی جو آج رات بارہ بجے سے نافذ العمل ہو گی، یہ حتمی فیصلہ ہے۔

کمبوڈین وزیراعظم ہن مانیت نے کہا کہ آج کی ملاقات مثبت رہی اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ جنگ بندی ان تمام نقصانات کو روکنے کا آغاز ہو گی جن میں انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔ ہم صدر ٹرمپ اور چین کی ثالثی کی کوششوں کے شکر گزار ہیں۔”

Advertisement

مزید پڑھیں: صرف ایک فون کال پر تھائی لینڈ کی وزیراعظم معطل، جانیں اندر کی کہانی

تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم پھومتھم ویچایچائی، جو ابتدا میں کمبوڈیا کی نیت پر شکوک کا اظہار کر چکے تھے، نے کہا کہ ہم نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے، جس پر دونوں جانب سے نیک نیتی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

پس منظر:

گزشتہ ہفتے دونوں ممالک کے درمیان817 کلومیٹر طویل سرحد پر جھڑپوں کا آغاز ہوا جس میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر جھڑپیں شروع کرنے کا الزام لگایا، جو بعد ازاں بھاری توپ خانے اور تھائی فضائی حملوں تک جا پہنچا۔ اس تصادم میں 35 افراد ہلاک، درجنوں زخمی اور ہزاروں بے گھر ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا اسرائیل ترکیہ پر حملے کی حماقت کرنے والا ہے ؟
یو اے ای نے دبئی ایئرشو 2025 میں اسرائیلی دفاعی کمپنیوں پر پابندی لگا دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپی یونین سے بڑا مطالبہ
اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، حملےکا جواب دینےکا حق محفوظ رکھتےہیں، قطری وزیراعظم
اسرائیل نے دوحہ پر حملے سے متعلق امریکا کو آگاہ کردیا تھا ، ترجمان وائٹ ہائوس
کیا دوحہ حملے میں واشنگٹن معاونت شامل تھی ؟ امریکی حکام کاجواب دینے سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر