Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بھارت جنگ: صدر ٹرمپ نے بھی 5 بھارتی جہاز گرائے جانے کی تصدیق کردی

Now Reading:

پاک بھارت جنگ: صدر ٹرمپ نے بھی 5 بھارتی جہاز گرائے جانے کی تصدیق کردی
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ / فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جنگ میں بھارت کے 5 جنگی جہازوں کے تباہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر جنگ بندی کا سہرا اپنے سر باندھتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ فوجی جھڑپ کے دوران 5 لڑاکا طیارے مار گرائے گئے، دونوں ممالک کے دوران کشیدگی میں کمی صرف اس وقت آئی جب میں نے جنگ بندی کا اعلان کیا۔

صدر ٹرمپ نے یہ بات وائٹ ہاؤس میں ریپبلکن اراکینِ کانگریس کے ساتھ عشائیے کے دوران کہی، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کس ملک کے طیارے گرائے گئے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ واقعی میں طیارے فضا سے مار گرائے جا رہے تھے۔ 4-5 یا 5، لیکن میرے خیال میں 5 طیارے واقعی گرائے گئے تھے۔

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر 10 مئی کو سوشل میڈیا پر اعلان کردہ جنگ بندی کا سہرا اپنی انتظامیہ کے سر باندھا، جس کے مطابق واشنگٹن نے دونوں ملکوں سے بات چیت کر کے تنازع کو روکا۔

Advertisement

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر 10 مئی کو سوشل میڈیا پر اعلان کردہ جنگ بندی کا سہرا اپنی انتظامیہ کے سر باندھا، جس کے مطابق واشنگٹن نے دونوں ملکوں سے بات چیت کر کے تنازع کو روکا۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے حال ہی میں دیکھا کہ ہم نے ایران میں کیا کیا، ہم نے ان کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کر دیا، لیکن بھارت اور پاکستان کے درمیان شدید کشیدگی تھی، دونوں طرف سے حملے ہو رہے تھے، اور معاملہ بڑھتا جا رہا تھا۔ پھر ہم نے اسے تجارتی ذرائع سے حل کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے کہا کہ آپ لوگ تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں؟ تو پھر ہتھیاروں، اور شاید ایٹمی ہتھیاروں کے سائے میں ایسا ممکن نہیں۔ دونوں ممالک طاقتور ایٹمی ریاستیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر