Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلیشیائی جھیل پھٹنے سے ممکنہ سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

Now Reading:

گلیشیائی جھیل پھٹنے سے ممکنہ سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

گلگت بلتستان (GB) اور خیبرپختونخوا (KP) کے شمالی علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے (Glacial Lake Outburst Flood – GLOF) کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کو خطرے کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) خیبرپختونخوا، جی بی ڈی ایم اے (GBDMA) اور ضلع سطح کی ڈی ڈی ایم ایز (DDMAs) کو نگرانی، فوری ردعمل اور مشقوں کے انعقاد کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ حساس علاقوں میں وارننگ، انخلا اور ایمرجنسی اقدامات کو مؤثر بنایا جا سکے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، سول ڈیفنس اور ایمبولینس سروسز کو مکمل الرٹ کر دیا گیا ہے۔ حساس علاقوں میں ایمرجنسی مشینری اور آلات کی بروقت دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

مزید پڑھیں: کراچی سے خیبر تک طوفان، سیلاب، بارشیں، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

Advertisement

عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ نالوں، دریاؤں اور تیز بہاؤ والی آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے محفوظ رہا جا سکے۔

ترجمان نے سیاحوں کو بھی محتاط رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا، سیاح حضرات گلیشیئرز اور ان کے قریبی علاقوں کا رخ نہ کریں، کیونکہ موجودہ موسم میں درجہ حرارت میں اضافہ خطرناک صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

اس صورتحال میں فوری اور مربوط ردعمل، انخلا کے منصوبے اور مقامی افراد میں آگاہی انتہائی ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر