پنجاب میں مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل شدت اختیار کر گیا ہے، لاہور سمیت کئی اضلاع میں موسلا دھار بارشوں سے نظامِ زندگی متاثر ہوا ہے۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لاہور میں مسلسل 7 گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش کے دوران 182 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو صوبے میں سب سے زیادہ ہے۔
دیگر شہروں میں ریکارڈ کی گئی بارش، سیالکوٹ 77 ملی میٹر، گوجرانوالہ 67 ملی میٹر، چکوال 65 ملی میٹر، جہلم 64 ملی میٹر، حافظ آباد 60 ملی میٹر، گجرات 52 ملی میٹر، منڈی بہاؤالدین 47 ملی میٹر، اٹک 45 ملی میٹر، فیصل آباد 51 ملی میٹر، نارووال 44 میٹر، اوکاڑہ 33 ملی میٹر، شیخوپورہ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 25 ملی میٹر، راولپنڈی، قصور 23 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
منگلا میں 19 ملی میٹر، سرگودھا 18 ملی میٹر، ڈی جی خان 16 ملی میٹر، جھنگ 11 ملی میٹر، میانوالی، 10 ملی میٹر، ساہیوال 8 ملی میٹر اور مری میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ مون سون کا موجودہ اسپیل 13 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، اور آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال اور میانوالی ڈویژن میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام کو درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی کہ آسمانی بجلی کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، آسمانی بجلی کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، خستہ حال یا کچے مکانات میں قیام سے گریز کریں اور بارش کے دوران گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں اور دوسروں سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔
پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے اور نکاسی آب، ریسکیو اور ایمرجنسی رسپانس کے لیے ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
