Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاس اینجلس زیر تعمیر سرنگ دھنس گئی، 27 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا، ریسکیو

Now Reading:

لاس اینجلس زیر تعمیر سرنگ دھنس گئی، 27 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا، ریسکیو
عبوری فائر چیف رونی ویلانویوا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج رات ہم خوش قسمت رہے

لاس اینجلس کے علاقے ولیمنگٹن میں بدھ کی شب زیر تعمیر سرنگ کے گرنے کے واقعے میں پھنسنے والے تمام 27 مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

لاس اینجلس کی میئر کیرن باس نے تصدیق کی کہ تمام متاثرہ مزدور محفوظ اور خیریت سے ہیں۔

واقعہ کے فوراً بعد لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ نے اطلاع دی تھی کہ 15 مزدور سرنگ کے اندر پھنس گئے ہیں، تاہم بعد ازاں یہ تعداد 27 ہو گئی۔ چار اضافی مزدوروں نے بھی اندر جا کر ریسکیو میں مدد دی، جس کے بعد مجموعی طور پر 31 افراد کو زندہ اور بغیر کسی ظاہری چوٹ کے نکالا گیا۔

https://x.com/MayorOfLA/status/1943165686400123185?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1943165686400123185%7Ctwgr%5E96b07cc246082c3b3275889305b3969393fc9d57%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.upi.com%2FTop_News%2FUS%2F2025%2F07%2F10%2FLos-Angeles-tunnel-collapse%2F4391752127167%2F

سرنگ 18 فٹ قطر کی تھی اور اسے شہر کے ویسٹ واٹر مینجمنٹ سسٹم کے تحت تعمیر کیا جا رہا تھا۔ حادثہ داخلی راستے سے تقریباً پانچ سے چھ میل دور پیش آیا، جہاں مزدوروں نے تقریباً 15 فٹ ڈھیلی مٹی کے ڈھیر کو عبور کرتے ہوئے دوسرے کنارے پر موجود ساتھیوں تک رسائی حاصل کی۔

Advertisement

فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مزدوروں کو سرنگ میں موجود خصوصی گاڑی کے ذریعے مرحلہ وار باہر نکالا گیا۔

عبوری فائر چیف رونی ویلانویوا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج رات ہم خوش قسمت رہے۔

میئر کیرن باس نے بھی موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑے سانحے کا اندیشہ تھا لیکن ہم نے ایک کامیاب ریسکیو آپریشن دیکھا۔ آج لاس اینجلس خوش نصیب رہا۔

یہ سرنگ تقریباً 630 ملین ڈالر کے ’کلیر واٹر پروجیکٹ‘ کا حصہ ہے، جس میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی بہتری شامل ہے۔ اس منصوبے کو 2022 میں امریکی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی سے 441 ملین ڈالر کی فنڈنگ ملی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر