الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 کے بعد ووٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 44 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ انتخابات کے بعد ووٹرز کی تعداد میں غیر معمولی طور پر 60 لاکھ ووٹرز کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف صوبوں اور علاقوں میں ووٹرز کی تعداد کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 65 سے زائد ہو گئی ہے۔
سندھ میں رائے دہندگان کی تعداد 2 کروڑ 81 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ خیبر پختونخوا میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
بلوچستان میں 56 لاکھ 13 ہزار سے زائد ووٹرز انتخابات میں اپنے حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں، جبکہ اسلام آباد میں 12 لاکھ 7 ہزار سے زائد ووٹرز ہو گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صنفی بنیاد پر ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 21 لاکھ ہو گئی ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 23 لاکھ ہو گئی ہے۔
ملک میں مجموعی ووٹرز میں مرد ووٹرز کا تناسب 53.65 فی صد ہے جبکہ خواتین ووٹرز کا تناسب 46.35 فی صد ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات 2024 کے بعد ووٹرز کی تعداد میں 60 لاکھ کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو نہ صرف آبادی میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے بلکہ انتخابی رجسٹریشن مہم کی کامیابی بھی ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
