Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیاری عمارت حادثہ، وزیر بلدیات کا ردعمل سامنے آ گیا

Now Reading:

لیاری عمارت حادثہ، وزیر بلدیات کا ردعمل سامنے آ گیا

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں منہدم ہونے والی رہائشی عمارت کے ملبے سے اب تک 7 افراد کے جاں بحق ہونے اور 9 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ کچھ افراد کے اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا عمل جاری ہے، جب کہ جائے حادثہ پر ضلعی انتظامیہ، پولیس، رینجرز اور ریسکیو ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

واقعے کے بعد وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ عمارت کو خالی کرانے کے لیے متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ آخری نوٹس 2 جون 2025 کو جاری کیا گیا تھا، جب کہ اس سے قبل 2023 اور 2024 میں بھی مکینوں کو خط کے ذریعے عمارت خالی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے عمارت کی یوٹیلیٹی سروسز (بجلی، گیس، پانی) منقطع کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو خطوط بھی ارسال کیے گئے تھے، تاہم مکینوں نے عمارت خالی کرنے سے گریز کیا۔

Advertisement

وزیر بلدیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دکھ ہے کہ بارہا انتباہ کے باوجود قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔ تحقیقاتی عمل کے بعد غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

عمارت کے مکینوں کا کہنا ہے کہ انہیں متبادل رہائش یا مالی مدد فراہم نہیں کی گئی تھی، جس کے باعث وہ مجبوراً رہائش پذیر رہے۔

شہر بھر میں پہلے سے نشاندہی شدہ 570 سے زائد مخدوش عمارتیں اب بھی موجود ہیں، جن میں بڑی تعداد لیاری، کھارادر، صدر اور گلستان جوہر جیسے گنجان آباد علاقوں میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر