
کشمیر میں بھارتی مظالم / فوٹو
آج 19 جولائی کو دنیا بھر میں کشمیری عوام “یومِ الحاقِ پاکستان” عقیدت، عزم اور استقامت کے ساتھ منا رہے ہیں۔
یہ دن کشمیر کی تاریخ میں اُس تاریخی لمحے کی یادگار ہے جب 1947 میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی تھی۔
یہ قرارداد خواجہ غلام الدین وانی اور عبدالرحیم وانی نے 19 جولائی 1947 کو سردار محمد ابرaہیم کی رہائشگاہ پر منعقدہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں چوہدری حمیداللہ خان کی صدارت میں پیش کی۔
مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر عالمی تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے،دفترخارجہ،مودی کابیان مسترد
اجلاس میں 59 کشمیری رہنماؤں نے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا، اس قرارداد نے بعد ازاں پونچھ بغاوت اور آزاد کشمیر کی بنیاد رکھی۔
بھارتی جبر کی تاریخ:
گزشتہ 78 برسوں سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے اور کشمیری عوام کو ان کے بنیادی انسانی و جمہوری حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ بھارتی افواج کی جانب سے منظم ریاستی دہشتگردی، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں اور اجتماعی قبریں اس جبر کی گواہ ہیں۔
مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں فیلڈمارشل جنرل سیدعاصم منیر کے پوسٹرز آویزاں
1990 سے لے کر اب تک ہندواڑہ، ذکورہ، سوپور، بیجی بہارہ، کپواڑہ سمیت درجنوں علاقوں میں قتلِ عام کے واقعات ہوئے، جبکہ 2012 میں بارہ مولہ، بانڈی پورہ، کوٹورا میں 2,700 سے زائد اجتماعی قبریں دریافت ہو چکی ہیں۔
مقبوضہ وادی میں 10 لاکھ سے زائد بھارتی فوج اور پیرا ملٹری فورسز کی موجودگی نے اسے دنیا کی سب سے بڑی اوپن ایئر جیل بنا دیا ہے۔
مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد روزمرہ کے جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت اموات میں اضافہ
عالمی ردعمل اور پاکستان کا مؤقف:
اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور دیگر عالمی ادارے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر متعدد بار آواز اٹھا چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق دیتی ہیں۔
پاکستان کا اصولی مؤقف ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے۔ کشمیری عوام بھی واضح عزم کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ بھارت کے قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وہ پاکستان کے ساتھ الحاق کی خواہش کو عملی جامہ نہیں پہنا لیتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News