Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ خطرے میں ہے؟ کابینہ ڈویژن نے بڑا الرٹ جاری کر دیا

Now Reading:

آپ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ خطرے میں ہے؟ کابینہ ڈویژن نے بڑا الرٹ جاری کر دیا

کابینہ ڈویژن نے سسکو ٹالوس کی سالانہ رپورٹ کی روشنی میں ایک جامع سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ایڈوائزری میں ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں اور اداروں کو فوری احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق انسانی غفلت سائبر حملوں کی سب سے بڑی وجہ بن کر سامنے آئی ہے۔ کمزور یا بار بار استعمال ہونے والے پاس ورڈز، دوہری توثیق (Two-Factor Authentication) کے عدم استعمال، اور غیر محفوظ وی پی این سروسز کے ذریعے سسٹمز ہیک کیے جانے کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز نے چوری شدہ شناختی معلومات کے ذریعے عام شہریوں اور سرکاری اہلکاروں کے آن لائن اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی، جس سے حساس معلومات کے لیک ہونے کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔

ای میل اٹیچمنٹس کو پاس ورڈ سے محفوظ بنائیں اور پاس ورڈ علیحدہ چینل سے بھیجیں، سرکاری معلومات واٹس ایپ یا ٹیلی گرام جیسے غیر محفوظ پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے سے گریز کریں۔

Advertisement

سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری کے مطابق حساس ڈیٹا کو کلاؤڈ اسٹوریج پر محفوظ کرنے سے حتی الامکان پرہیز کریں، صرف لائسنس یافتہ اور مستند سافٹ ویئر کا استعمال کریں، پبلک وائی فائی پر ای میل یا حساس نوعیت کی معلومات ہرگز شیئر نہ کریں اور اسپام فلٹرز جیسے گوگل یا یاہو پر مکمل انحصار نہ کریں، اپنی سیکیورٹی پالیسیز مضبوط بنائیں۔

کابینہ ڈویژن نے اداروں کو تنبیہ کی ہے کہ سائبر سیکیورٹی کو صرف IT کا مسئلہ نہ سمجھا جائے، بلکہ یہ ہر شہری اور ہر ادارے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا رضی دادا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستانی تجارت کو بڑا دھچکا، تمام شعبوں کی مجموعی برآمدات مزید گر گئیں
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
7 ارب ڈالر کا قرض کی اگلی قسط، آئی ایم ایف کی 51 شرائط میں سے زیادہ تر پوری
کراچی کا موسم خوشگوار؛ بارش ہوگی یا نہیں؟ جانیے
ایشیا کپ: پی سی بی کا اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ، بائیکاٹ پر قائم موقف برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر