
پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم عاشور آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، اس دوران عزادارن حضرت امام حسین کی عظیم اور لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، ملک بھر میں یوم عاشور پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، عاشورہ کے جلوس ملک بھر میں اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں۔
کراچی کے نشتر پارک میں ہونے والی یوم عاشور کی مرکزی مجلس اختتام پذیر ہوگئی ہے، جس کے بعد یوم عاشور کا مرکزی جلوس برآمد ہوگیا ہے، سیکیورٹی کے پیش نظر مین نمائش سے ایم اے جناح روڈ تا کھارادر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ تک تمام روڈ ٹریفک کےلئے بند کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جلوس کا استقبال کرنے پہنچے اور سی بریز کے مقام پر جلوس کی قیادت سنبھال لی۔
جلوس کے شرکا 1بجےتبت سینٹرکےقریب علامہ شہبنشاہ نقوی کی اقتدا میں نماز ظہرین اداکریں گے۔ جلوس اپنےروایتی راستوں سےہوتا ہواحسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پراختتام پذیر ہوگا۔
لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا، جلوس آج شام کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہوگا۔
کوئٹہ میں یوم عاشورہ کا ماتمی جلوس عملدار روڈ نیچاری امام بارگاہ سے برآمد ہوا، جلوس کے سیکیورٹی پر 6 ہزار سے زائد نفری تعینات ہے، جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ امام بارگاہ نیچاری پر اختتام پذیر ہوگا۔
ملتان میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ ہیرا حیدری سے برآمد ہوگیا ہے، سنی مکتبہ فکر کے جلوس امام بارگاہ شاہ رسال اور شیعہ مکتبہ فکر کے تعزیے کربلا شاہ شمس پر اختتام پذیر ہونگے۔
ہنگو میں یوم عاشور کا مرکزی علم و ذوالجناح کا مرکزی جلوس قومی امام بارگاہ سے برآمد ہوگیا ہے۔ حیدرآباد میں یوم عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس قدم گاہ مولا علی سے برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔
فیصل آباد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دھوبی گھاٹ سے برآمد ہوگیا ہے، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ دھوبی گھاٹ پہنچے کر اختتام پذیر ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News