
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف اہم امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ جمعہ کے روز وہ ٹیکساس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، جہاں کیئرکاؤنٹی میں صورتحال انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے امدادی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں اچھا کام کر رہی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ جمعہ کو میں ٹیکساس کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لوں گا۔
کیئرکاؤنٹی میں افسوناک حالات ہیں، لیکن امدادی ٹیمیں متاثرہ افراد تک فوری مدد پہنچا رہی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ انہوں نے کئی ممالک پر ٹیرف عائد کیا ہے، جس سے حاصل ہونے والی رقم یکم جولائی سے آنا شروع ہو جائے گی۔
امریکی وزیر خزانہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ اب تک ٹیرف کی مدمیں 100 ارب ڈالر وصول ہو چکے ہیں، اور یہ رقم سال کے آخر تک 300 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے بتایا کہ امریکی بمبار طیاروں نے ایرانی جوہری پلانٹ کو تباہ کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے اسٹیلتھ بمباروں کے ذریعے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہو کر ان کی جوہری تنصیبات کو تباہ کیا۔ جب ایرانیوں کو ہمارے حملے کا علم ہوا ہم فضائی حدود سے نکل چکے تھے۔
صدر ٹرمپ نے اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے حوالے سے بھی اپنی رائے دی۔ انہوں نے کہا کہ میں روسی صدر پیوٹن سے خوش نہیں ہوں، اور ہمارے تعلقات میں پیچیدگیاں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News