
پانی کی بھرپور آمد کے بعد ڈیم بھرچکے ہیں، جس کی وجہ سے حکومت نے تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
خیبر پختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اتوار کے روز دریائے سندھ کے کنارے رہنے والے لوگوں کے لیے وارننگ جاری کی ہے کہ تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جارہے ہیں، لہٰذا وہ دریا کے قریب جانے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں: تربیلاڈیم میں پانی کے لیول کو1470فٹ تک رکھنے کی منظوری
پی ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق اسپل ویز کو دوپہر ڈھائی بجے کھولا جائے گا، جس کے نتیجے میں ڈیم سے پانی کے اخراج کے باعث پانی کی سطح ایک لاکھ 60 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔
الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ دریائے سندھ، اس کی معاون ندیوں اور نہروں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی آبادی کو خبردار رکھے، اور عوام پر زور دیا گیا کہ وہ دریا اور نہروں کے قریب نہ جائیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں موجود ڈیم صدیوں پرانے نظام کا حصہ ہیں
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ والدین کو بھی خبردار رہنا چاہیے کہ بچے نہروں کے قریب نہ جائیں، ماہی گیر اور مال مویشی پالنے والے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، سیاحوں اور مقامی افراد کو ایڈوائزری پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال میں عوام 1700 پر کال کریں۔
ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ اس وقت تربیلا، تونسہ، اور گڈو بیراج نچلے درجے کا سیلاب ہے، جب کہ کالا باغ اور چشمہ درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News