Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ انسانی بحران کی انتہا پر: 40 ہزار نوزائیدہ بچوں کی زندگیاں خطرے میں، فلسطینی اتھارٹی کا انتباہ

Now Reading:

غزہ انسانی بحران کی انتہا پر: 40 ہزار نوزائیدہ بچوں کی زندگیاں خطرے میں، فلسطینی اتھارٹی کا انتباہ
غزہ انسانی بحران کی انتہا پر: 40 ہزار نوزائیدہ بچوں کی زندگیاں خطرے میں، فلسطینی اتھارٹی کا انتباہ

فلسطینی اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی محاصرے اور بمباری کے باعث غزہ میں انسانی المیہ سنگین ترین صورت اختیار کر گیا ہے، جہاں 40 ہزار نوزائیدہ بچے موت کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق 2 سال سے کم عمر کے ایک لاکھ بچے شدید غذائی قلت اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث فوری موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ پر اسرائیل کی جانب سے ملسط کردہ قحط کی تصویری کہانی

بچوں کے لیے درکار دودھ اور غذائی سپلیمنٹس مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں، جبکہ مائیں مجبوراً بچوں کو پانی پلانے پر مجبور ہیں۔

یہ نسل کشی ہے، دنیا خاموش کیوں ہے؟”

Advertisement

فلسطینی اتھارٹی نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے۔

اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل دانستہ طور پر راشن روک کر بچوں کو بھوکا مار رہا ہے۔ یہ اجتماعی قتل ہے، یہ نسل کشی کے سوا کچھ نہیں۔

مزید پڑھیں: 109 امدادی اداروں کی غزہ میں اجتماعی قحط کی وارننگ، عالمی اداروں سے مداخلت کی اپیل

24 گھنٹوں میں 100 سے زائد فضائی حملے

بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق اسرائیلی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 100 سے زائد فضائی بم حملے کیے، جبکہ زمینی جارحیت بھی شدت اختیار کر چکی ہے۔

خان یونس میں اسرائیلی 36ویں ڈویژن نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں مزید شہری ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

Advertisement

مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی بربریت

مزید پڑھیں: بچوں کو محصور کرنا اوربھوکا رکھنا جنگ نہیں،چینی صدرکاغزہ میں قحط پربڑابیان

فلسطینی اتھارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہودی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملے تیز کر دیے ہیں، جن میں گھروں کو آگ لگانا، جانور چوری کرنا اور فصلیں تباہ کرنا شامل ہے۔

 عالمی ضمیر کی آزمائش

فلسطینی اتھارٹی نے اس بگڑتی صورتحال کو “عالمی ضمیر کے لیے ایک آزمائش” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دنیا اب بھی خاموش رہی تو انسانیت کا جنازہ نکل جائے گا۔

“یہ وقت بیان بازی کا نہیں، فوری کارروائی کا ہے۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر