
شہر قائد میں مخدوش اور خطرناک قرار دی گئی عمارتوں سے مزید حادثات کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ نے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے مطابق، اب تک 9 انتہائی خطرناک عمارتیں خالی کرائی جا چکی ہیں، جن میں مختلف علاقوں کی عمارتیں شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے مطابق، کراچی کے مختلف علاقوں میں واقع 9 مخدوش عمارتوں کو خالی کرایا گیا ہے جن میں بغدادی کی 3 رہائشی عمارتیں، کھارادر کی 2، آگرہ تاج اور کھڈا مارکیٹ میں ایک ایک عمارت اور دریا آباد میں 2 عمارتیں شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے مطابق نیا آباد میں مزید 5 مخدوش رہائشی عمارتوں کو خالی کرایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News