
لاہور شہر کے علاقے گرین ٹاؤن میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو پولیس نے سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے صرف 12 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے فوری نوٹس لیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت جاری کی۔
متاثرہ غیر ملکی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات کے وقت اپنے بچے کے ساتھ گھر جا رہی تھی کہ ایک نامعلوم شخص نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے نازیبا حرکات کیں، جس سے وہ شدید خوفزدہ ہو گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر گرین ٹاؤن پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا۔
ایس پی صدر ڈاکٹر غیور، ایس ایچ او خرم شہزاد اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے سیف سٹی اتھارٹی کی مدد سے سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کرتے ہوئے ملزم حسن کو ٹریس کیا اور اسے کامیابی سے گرفتار کر لیا۔
فیصل کامران نے بروقت کارروائی کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا خواتین اور بچے ہماری ریڈ لائن ہیں، اور ہراسگی کے واقعات پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایسے عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی تاکہ معاشرے میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News