Advertisement
Advertisement
Advertisement

کے پی میگا کرپشن اسکینڈل میں اعظم سواتی کا نام بھی آگیا، اہم گرفتاریاں متوقع

Now Reading:

کے پی میگا کرپشن اسکینڈل میں اعظم سواتی کا نام بھی آگیا، اہم گرفتاریاں متوقع
اسلحہ، شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کا 342 کا بیان آج بھی ریکارڈ نہ ہوسکا

 خیبر پختونخوا میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، تحریک انصاف کے اہم رہنما اعظم سواتی کا نام بھی مبینہ طور پر اسکینڈل میں شامل ہے۔

نیب نے ایک ایسے ٹھیکیدار کو بھی گرفتار کرلیا ہے، جس کے اکاؤنٹ میں تین ارب روپے ٹرانسفر ہوئے تھے، اور اس نے تحریک انصاف کے اہم رہنما اعظم سواتی کے لیے گھر بھی خریدا تھا۔

مزید پڑھیں: 73 ارب روپے کے سولر پینل امپورٹ اسکینڈل میں اہم پیش رفت، مرکزی ملزم گرفتار

قومی احتساب بیورو (نیب ) نے خیبر پختونخوا کی تاریخ کے میگا کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس کو انکوائری سے باضابطہ تفتیش میں تبدیل کر دیا ہے، نیب خیبر پختونخوا کی تازہ کارروائی میں مزید سنسنی خیز اور نئے رازوں سے پردہ اٹھ گیاہے۔

سرکاری تفصیلات کے مطابق اس کیس میں اب تک مجموعی طور پر25ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور ضبط کیے ہیں، نیب نے ایک ارب روپے سے زائد نقد رقم، غیر ملکی کرنسی اور تین کلو گرام سے زیادہ سونا برآمد کیا ہے، مختلف کمرشل بینکوں میں موجود 73 بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے گئے ہیں جن میں 5 ارب روپے سے زیادہ رقم موجود ہے۔

Advertisement

سرکاری ریکارڈ کے مطابق نیب نے 77 لگژری گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں ، مزید برآں، 109 جائیدادیں بھی مختلف شہروں بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سے قبضے میں لی گئی ہیں، ان میں 4 فارم ہاؤسز، 12 کمرشل پلازے، 2 کمرشل پلاٹس، 30 مکانات، 12 دکانیں اور فوڈ کورٹس، 25 فلیٹس اور پینٹ ہاؤسزاور 175 کنال زرعی اراضی شامل ہیں، ان جائیدادوں کی مجموعی مالیت تقریباً 17 ارب روپے بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: گندم درآمداسکینڈل کی تحقیقات کامعاملہ؛ اگست2023 سےمارچ 2024کے اعدادوشمارپیش

نجی ٹی وی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئندہ 24 سے 48گھنٹوں کے دوران اس کیس میں اہم شخصیات کی گرفتاری کا بھی امکان ہے جس کےلیے تیاریاں جاری ہیں۔ یہ بہت بڑا فراڈ انتہائی چالاکی سے اور واضح گٹھ جوڑ کے ساتھ رچایا گیا، جس میں سرکاری اہلکار، لالچی ٹھیکیدار، ملی بھگت کرنے والے بینک حکام اور دیگر شامل تھے۔

تمام ملزمان نے حیران کن دیدہ دلیری سے کام لیا، جس کے نتیجے میں اربوں روپے قومی خزانے سے چپ چاپ نکال لیے گئے، اور کسی مالیاتی نگرانی کے ادارے کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی۔

نیب نے کوہستان اسکینڈل میں ملوث کنٹریکٹر محمد ایوب کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کے اکاؤنٹ میں تین ارب روپے ٹرانسفر ہوئے تھے جبکہ ملزم نے کرپشن کی رقم سے اعظم سواتی کا گھر بھی خریدا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر