Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی بیٹنگ کا بڑا امتحان، بااعتماد بنگلہ دیش کے خلاف فیصلہ کن ٹکراؤ

Now Reading:

پاکستانی بیٹنگ کا بڑا امتحان، بااعتماد بنگلہ دیش کے خلاف فیصلہ کن ٹکراؤ
کیا پاکستان وائٹ واش کی ہزیمت سے بچ سکے گا؟ ڈھاکہ میں فیصلہ کن میچ آج

تین میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن مرحلے میں پاکستان کی نوجوان بیٹنگ لائن کا سامنا اب ایک منظم اور فارم میں موجود بنگلہ دیشی بولنگ اٹیک سے ہے، جس نے حالیہ میچز میں تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھا کر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

کرکٹ کی عالمی ویبسائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھا، جہاں فخر زمان کی جارحانہ شروعات کے باوجود تین رن آؤٹس اور سست کیچ آؤٹس نے اننگز کو بری طرح متاثر کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف کونسے 2 ناپسندیہ ریکارڈ قائم کئے، جانیے

میزبان ٹیم نے بغیر دباؤ کے ہدف حاصل کرتے ہوئے میچ 27 گیند پہلے ختم کر دیا۔

ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی کوچ مائیک ہیسن کے لیے یہ واضح ہے کہ وہ پچ کے حالات تو کنٹرول نہیں کر سکتے، لیکن بیٹنگ اپروچ ضرور ان کے کنٹرول میں ہے۔ نوجوان بلے بازوں کو خاص طور پر دو رفتار والی وکٹوں پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، جہاں صرف زور سے کھیلنا کام نہیں آتا۔

Advertisement

دوسری جانب بنگلہ دیش نے ناقص سال کے بعد اچانک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا رخ اختیار کیا ہے۔ پاکستان کے خلاف پچھلی سیریز میں کلین سویپ کا سامنا کرنے والی ٹیم نے اب لگاتار تین فتوحات حاصل کی ہیں، جن میں سری لنکا اور پاکستان کو یکطرفہ انداز میں شکست دی گئی۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کا ٹی 20 سیریز کیلیے 3 گھنٹے پریکٹس سیشن، وڈیو دیکھیں

بنگلہ دیشی بولنگ اٹیک، خاص طور پر تاسکین احمد کی واپسی کے بعد، ایک مکمل یونٹ کے طور پر سامنے آیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف میچ میں پانچوں بولرز نے وکٹیں حاصل کیں اور پھر پاکستان کے خلاف میچ میں تیز گیند بازوں نے تمام وکٹیں (سوائے رن آؤٹس) حاصل کر کے اپنی دھاک بٹھا دی۔

اوپنر پرویز حسین ایمن، اگرچہ مستقل مزاج نہیں، لیکن جب فارم میں ہوں تو انتہائی خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔ ان کی 34 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز اور حالیہ 39 گیندوں پر 56 رنز کی ناقابلِ شکست کارکردگی نے بنگلہ دیش کو فتح دلائی۔

مزید پڑھیں: بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، بنگلہ دیش میں آئی سی سی میٹنگ میں شرکت سے انکار  

ان کے ساتھ تنزید حسن کی شراکت، ایک جدید ٹی ٹوئنٹی اوپننگ جوڑی کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔

Advertisement

پاکستان کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ پہلا میچ صرف ایک اتفاق تھا، ورنہ ان کی موجودہ بیٹنگ اپروچ، خاص طور پر سست وکٹوں پر، جلد ہی ناقابلِ دفاع بن سکتی ہے۔ سیریز کا یہ فیصلہ کن معرکہ آنے والے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے ایک اہم آزمائش ثابت ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر