Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسمیاتی تبدیلیاں:کوپ 28  کے اہداف کیلیے موثر اقدامات نہ کیے جانے کا انکشاف

Now Reading:

موسمیاتی تبدیلیاں:کوپ 28  کے اہداف کیلیے موثر اقدامات نہ کیے جانے کا انکشاف
موسمیاتی تبدیلیاں:کوپ 28  کے اہداف کیلیے موثر اقدامات نہ کیے جانے کا انکشاف

ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے کیے گئے وعدے محض دعوے ثابت ہوئے، کوپ 28 کے اہداف کے حصول کے لیے موثر اقدامات نہ کیے جاسکے۔

آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان نے کوپ 28 میں کیے گئے وعدوں پر موثر اقدامات نہیں کیے۔ پی ایس او اور دیگر گیس کمپنیوں نے موسمیاتی اہداف کے حصول کے لیے ضروری اقدامات نہیں اٹھائے۔

مزید پڑھیں: نگراں وزیراعظم کوپ 28میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے

رپورٹ میں پی ایس او، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور دیگر گیس کمپنیوں کی کارکردگی کو خاص طور پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ فلیئر گیس کے تجارتی استعمال، گیس لیکیج کی نشاندہی، یا کاربن اسٹوریج جیسے منصوبوں پر کوئی عملی پیش رفت نہ کر سکی۔

Advertisement

گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ میں بھی، جس کی قیادت پی پی ایل کو دی گئی تھی، زمینی سطح پر کوئی خاطر خواہ اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے۔

مزید پڑھیں:  ٹھہریں! ان چیزوں کوپھینکنے سے پہلے یہ انوکھے استعمال ضرور دیکھ لیں

آڈٹ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پائیداری اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج سے متعلق رپورٹنگ پر انتظامیہ کا مؤقف ناکافی ہے، جب کہ کوپ 28 کے تحت قائم کیے جانے والا مجوزہ مشترکہ فنڈ بھی تاحال تشکیل نہیں پایا، نہ ہی اس کی فزیبلٹی اسٹڈی شروع کی گئی۔

ستمبر 2024 میں پی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط تو کیے گئے، لیکن اس کے بعد کسی عملی اقدام کی کوئی مثال سامنے نہیں آئی۔

ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کوپ 28 اور مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر عملدرآمد سے متعلق مکمل رپورٹ جمع کروائیں۔

آڈٹ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں کو کوپ 28 کے ماحولیاتی معاہدوں پر مکمل عملدرآمد کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے، ورنہ عالمی سطح پر پاکستان کے عزم اور ساکھ کو شدید دھچکا پہنچ سکتا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر