Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ حمیرا اصغر علی کی موت، بہنوئی نے لاش کے حصول کے لیے رابطہ کرلیا

Now Reading:

اداکارہ حمیرا اصغر علی کی موت، بہنوئی نے لاش کے حصول کے لیے رابطہ کرلیا
حمیرا اصغر کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے

معروف اداکارہ حمیرا اصغر علی کی پرسرار موت کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ متوفیہ کے مبینہ بہنوئی نے کراچی پولیس سے رابطہ کر کے لاش کی حوالگی کے لیے درخواست دی ہے۔

گزری تھانے کی پولیس کے مطابق رابطہ کرنے والے شخص نے خود کو حمیرا اصغر علی کا بہنوئی ظاہر کیا ہے، جس کے بعد پولیس نے اس سے ملاقات کے لیے طلب کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش صرف خونی رشتے دار کو ہی دی جائے گی، اور بہنوئی کو کسی قریبی خونی رشتہ دار کے ساتھ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس کو امید ہے کہ وہ کل تک لاش وصول کرنے کے لیے پہنچ جائیں گے۔

واضح رہے کہ پولیس نے ان کے والد سے رابطہ کیا تھا مگر انہوں نے اپنی بیٹی کی میت وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں: ڈیفنس میں فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی ایک ماہ پرانی لاش ملی

Advertisement

پولیس کے مطابق متوفیہ لاہور کی رہائشی تھیں اور ان کا کراچی میں ایک فلیٹ تھا۔ فلیٹ کے مالک سے ان کا آخری رابطہ مئی 2024 میں ہوا تھا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ متوفیہ کے موبائل فون سے حاصل کیے گئے سی ڈی آر ڈیٹا کے مطابق ان کا آخری رابطہ اکتوبر 2024 میں اپنے ایک دوست سے ہوا تھا، جس میں انہوں نے اس کی خیریت دریافت کی تھی۔

مزید پڑھیں: ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے والد کا لاش لینے سے انکار، سرد خانے منتقل

پولیس کے مطابق اداکارہ کے موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس اکتوبر 2024 کے بعد سے غیر فعال ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے سوشل حلقوں سے بھی کوئی مستقل رابطہ موجود نہیں تھا۔

پولیس نے ابتدائی شواہد کی بنیاد پر بتایا ہے کہ متوفیہ سگریٹ نوشی کی عادی تھیں، تاہم موت کی حتمی وجہ فارنزک تجزیے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

پولیس سرجن کے مطابق لاش سے حاصل کیے گئے نمونوں کی جانچ جاری ہے اور مکمل رپورٹ آئندہ چند روز میں فراہم کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر