Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ، فرانس اور 23 دیگر ممالک کا اسرائیل سے غزہ جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ

Now Reading:

برطانیہ، فرانس اور 23 دیگر ممالک کا اسرائیل سے غزہ جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں مزید 63 شہید، قحط سے اموات میں اضافہ

برطانیہ، فرانس، کینیڈا، آسٹریلیا، جاپان اور یورپی یونین سمیت 25 ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں اسرائیل سے غزہ جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں شہریوں کی حالت تباہی و بربادری کی نئی بلندیوں تک پہنچ چکی ہے۔بیان میں اسرائیل کی امدادی پالیسی کو “خطرناک” اور “انسانی وقار سے محروم” قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں امداد کے متلاشی مزید 38 فلسطینی شہید، تل ابیب میں جنگ بندی کے حق میں مظاہرے

اسرائیل پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس کی امدادی ترسیل کی پالیسی نے فلسطینیوں کو بنیادی ضروریات جیسے پانی اور خوراک سے محروم کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں 800 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بیان میں اسرائیل سے بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی نے پارلیمنٹ میں کہا کہ “کوئی فوجی حل نہیں ہے” اور “اگلی جنگ بندی آخری ہونی چاہیے”۔ انہوں نے امریکہ، قطر اور مصر کی سفارتی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

مزید پڑھیں: غزہ میں صدی کی بدترین نسل کشی جاری ہے،اسپینش وزیراعظم پھٹ پڑے

اسرائیل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان حقیقت سے دور ہے اور حماس پر دباؤ ڈالنے کے بجائے اسرائیل پر تنقید کی جا رہی ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ بیان حماس پر دباؤ کم کرتا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 59,000 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ اسی دوران، اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسطی شہر دیر البلح میں زمینی اور فضائی حملے تیز کر دیے ہیں، جس سے ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل کی امدادی پالیسیوں اور شہریوں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر