Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہیلپر کے ذریعے غلط ای سی جی کا انکشاف، بدتمیزی کی ویڈیو وائرل

Now Reading:

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہیلپر کے ذریعے غلط ای سی جی کا انکشاف، بدتمیزی کی ویڈیو وائرل
راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہیلپر کے ذریعے غلط ای سی جی کا انکشاف، بدتمیزی کی ویڈیو وائرل

راولپنڈی میں واقع انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سامنے آیا ہے کہ ایک مریض کا ای سی جی عملے کے ایک ہیلپر نے لیا، حالانکہ ہیلپر ٹیکنیشن نہیں تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ای سی جی کروانے والے عملے نے مریضوں سے غیر پیشہ ورانہ اور بدتمیزی پر مبنی رویہ اختیار کیا، جس سے اہلِ خانہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہورہائیکورٹ، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اسٹنٹس کی کمی کیخلاف درخواست دائر

ذرائع کے مطابق یہ ہیلپر شعیب نجی کمپنی کے جینی ٹوریل عملے کا رکن ہے اور مبینہ طور پر کئی بار اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہٹایا بھی گیا ہے۔

اسپتال کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ معاملہ سامنے آنے پر انکوائری کمیٹی قائم کی گئی ہے، جو واقعے کی مکمل جانچ کرے گی اور رپورٹ میڈیا سے شیئر کی جائے گی۔

Advertisement

مزید پڑھیں: پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال میں سہولیات کا فقدان

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ای سی جی کے بڑھتے ہوئے ورک لوڈ کے بعض اوقات ہیلپرز کو ٹیکنیشن کے ساتھ لگایا جاتا ہے، لیکن یہ اصولی طور پر قابل قبول نہیں۔

انتظامیہ نے عوام سے معذرت کرتے ہوئے وعدہ کیا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے اور عوامل کے واضح ہونے کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی، اور مریضوں کے ساتھ پیشہ ورانہ رویے کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر