 
                                                                              سندھ کے ضلع خیرپور میں پولیس کی غفلت اور غیر سنجیدگی کا ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں پولیس نے دو سال کے بچے پر جھگڑے اور زمین پر قبضے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، گاؤں پنجل شر کے رہائشی دو سالہ افتخار شر کے خلاف پیروسن پولیس نے جھگڑے اور حملے کا مقدمہ درج کیا ہے، جس پر شہریوں، سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ پولیس کا ٹرک و ڈمپر مالکان کو 3 ماہ میں حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم
سول سوسائٹی کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ خیرپور پولیس عوام کی خدمت کے بجائے کارنامے دکھانے میں مصروف ہے، اور اس طرح کے مقدمات پولیس کی غیر سنجیدگی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
شہریوں نے ایس ایس پی خیرپور اور ڈی آئی جی سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر قانونی اور مضحکہ خیز مقدمے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 