Advertisement
Advertisement
Advertisement

غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت

Now Reading:

غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
اس پنیر نے نہ صرف ایک عالمی مقابلہ جیتا بلکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنا نام درج کروا لیا

اسپین میں تیار کردہ ایک نایاب قسم کے پنیر نے دنیا کا مہنگا ترین پنیر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا، جب یہ 42,232 امریکی ڈالر (تقریباً 1 کروڑ 22 لاکھ پاکستانی روپے) میں نیلام ہوا۔

اس پنیر نے نہ صرف ایک عالمی مقابلہ جیتا بلکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنا نام درج کروا لیا۔

یہ پنیر شمالی اسپین کے علاقے آسٹوریاس میں واقع آنخل دیاث ہیریرو پنیر فیکٹری نے تیار کیا، جسے ریگولیٹری کونسل DOP Cabrales کی جانب سے مقابلے میں بہترین پنیر قرار دیا گیا۔

بعد ازاں یہ لاگت کے اعتبار سے ایک منفرد نیلامی میں پیش کیا گیا جہاں ایل یاگر دے کولوٹو نامی ریستوران نے اسے خرید لیا۔

یہ خاص پنیر 5 پاؤنڈ (تقریباً 2.2 کلوگرام) وزنی تھا اور اسے گایوں کے دودھ سے تیار کیا گیا۔ اس کی خاص بات یہ تھی کہ اسے اسپین کی لاس ماسوس نامی غار میں 10 ماہ تک قدرتی ماحول میں پکایا گیا، جو سطح سمندر سے تقریباً 5,000 فٹ بلند ہے۔

Advertisement

اس منفرد اندازِ تیاری نے پنیر کو نہ صرف ذائقے میں بے مثال بنایا بلکہ خریداروں کے لیے ایک نایاب خزانے کی حیثیت اختیار کر لی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس پنیر کو نیلامی میں فروخت ہونے والا دنیا کا سب سے مہنگا پنیر قرار دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کیبرالیس پنیر اپنی تیز خوشبو، منفرد ذائقے اور روایتی اندازِ تیاری کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے، لیکن اس بار اس نے تاریخ رقم کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر