Advertisement
Advertisement
Advertisement

یونان کا جزیرہ آگ کی لپیٹ میں، دو ہلاکتیں، سیکڑوں افراد کی نقل مکانی

Now Reading:

یونان کا جزیرہ آگ کی لپیٹ میں، دو ہلاکتیں، سیکڑوں افراد کی نقل مکانی
یونان کا جزیرہ آگ کی لپیٹ میں، دو ہلاکتیں، سیکڑوں افراد محفوظ مقام پر منتقل

یونان کے معروف سیاحتی جزیرے کریٹ میں شدید آتشزدگی کے باعث حالات سنگین ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق تیز ہواؤں اور خشک موسم کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کے باعث قریبی رہائشی علاقوں اور جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں: ترکیہ کے کثیر المنزلہ ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی، 76 افراد ہلاک

فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹرز اور خصوصی طیاروں کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ اب تک دو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ متعدد زخمی اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیکڑوں افراد کو حفاظتی تدابیر کے تحت جزیرے کے محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیاحوں کو بھی فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جس کے باعث جزیرے کے ہوائی اڈے اور بندرگاہ پر رش دیکھنے میں آیا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: لاس اینجلس؛ آتشزدگی کے باعث 12ہزار سے زائدگھر اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں

یونانی وزیر داخلہ نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی اور حالات کو قابو میں لانے کے لیے فوج سے بھی مدد طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

کریٹ میں آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہو سکا، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور خشک سالی کے باعث یونان کے مختلف علاقوں میں جنگلاتی آگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ رواں سال یہ پہلا بڑا واقعہ ہے جس نے حکام کو الرٹ کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا اسرائیل ترکیہ پر حملے کی حماقت کرنے والا ہے ؟
یو اے ای نے دبئی ایئرشو 2025 میں اسرائیلی دفاعی کمپنیوں پر پابندی لگا دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپی یونین سے بڑا مطالبہ
اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، حملےکا جواب دینےکا حق محفوظ رکھتےہیں، قطری وزیراعظم
اسرائیل نے دوحہ پر حملے سے متعلق امریکا کو آگاہ کردیا تھا ، ترجمان وائٹ ہائوس
کیا دوحہ حملے میں واشنگٹن معاونت شامل تھی ؟ امریکی حکام کاجواب دینے سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر