Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹرمپ کا بھارت کو اقتصادی انتباہ: “ٹیرف لگائیں گے، ڈیل ابھی فائنل نہیں”

Now Reading:

ٹرمپ کا بھارت کو اقتصادی انتباہ: “ٹیرف لگائیں گے، ڈیل ابھی فائنل نہیں”
ٹرمپ کا بھارت کو اقتصادی انتباہ: "ٹیرف لگائیں گے، ڈیل ابھی فائنل نہیں"

امریکی صدر ٹرمپ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں / فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے تجارتی معاملات پر بھاری ٹیرف لگانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ “بھارت میرا دوست ہے، لیکن وہ تقریباً ہر ملک سے زیادہ ٹیرف عائد کرتا ہے۔”

ایک تقریب سے خطاب میں ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ “میرے کہنے پر بھارت نے پاکستان سے جنگ ختم کی”، تاہم ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی ڈیل ابھی تک حتمی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اب تک اچھا ساتھ دیا ہے، مگر تجارتی معاملات کافی پیچیدہ ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت پر 20 سے 25 فیصد تک ٹیرف لگانے کا امکان ہے، کیونکہ وہ امریکا کے ساتھ غیر منصفانہ تجارتی رویہ رکھتا ہے۔ ان کے مطابق، اگر بھارت کی جانب سے موجودہ ٹیرف پالیسیوں میں نرمی نہ کی گئی تو امریکا اپنی پالیسی سخت کرنے پر مجبور ہوگا۔

Advertisement

ٹرمپ کے ان بیانات سے واشنگٹن اور نئی دہلی کے تجارتی تعلقات میں تناؤ پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے تعلقات خطے میں بدلتے ہوئے جغرافیائی منظرنامے کے باعث اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا اسرائیل ترکیہ پر حملے کی حماقت کرنے والا ہے ؟
یو اے ای نے دبئی ایئرشو 2025 میں اسرائیلی دفاعی کمپنیوں پر پابندی لگا دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپی یونین سے بڑا مطالبہ
اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، حملےکا جواب دینےکا حق محفوظ رکھتےہیں، قطری وزیراعظم
اسرائیل نے دوحہ پر حملے سے متعلق امریکا کو آگاہ کردیا تھا ، ترجمان وائٹ ہائوس
کیا دوحہ حملے میں واشنگٹن معاونت شامل تھی ؟ امریکی حکام کاجواب دینے سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر