
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو اسلحہ فراہم کریں گے جس میں پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز بھی شامل ہوں گے، اور یہ اسلحہ نیٹو کے ذریعے یوکرائن تک پہنچایا جائے گا۔
ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ ہم پیٹریاٹس نیٹو کو فراہم کریں گے، اور پھر نیٹو اسے یوکرین کو تقسیم کرے گا۔ نیٹو اس اسلحہ کی قیمت ادا کرے گا۔
ٹرمپ کا یہ اعلان یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے اس بات کا اظہار کرنے کے بعد آیا کہ وہ اس بات پر مثبت بات چیت کر رہے ہیں کہ اسلحہ، خاص طور پر ایئر ڈیفنس سسٹمز، بروقت یوکرائن پہنچیں۔
زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے روسی ڈرون اور میزائل حملوں کے پیش نظر 10 پیٹریاٹ سسٹمز کی درخواست کی تھی۔
زیلنسکی کے مطابق، جرمنی نے دو پیٹریاٹ سسٹمز کی قیمت ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے اور ناروے نے ایک سسٹم فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ دیگر یورپی ممالک بھی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے بات چیت کے بعد کہا تھا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے حوالے سے پیشرفت نہ ہونے پر ناخوش ہیں، اور انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ پوتن کا بہت اچھا رویہ بے اثر ثابت ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News