Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹرمپ کی ایلون مسک پر کڑی تنقید، ملک بدری کا اشارہ بھی دے دیا

Now Reading:

ٹرمپ کی ایلون مسک پر کڑی تنقید، ملک بدری کا اشارہ بھی دے دیا
ایلون شاید انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ سبسڈی لینے والے فرد ہوں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کے درمیان کشیدگی میں شدت آ گئی ہے، جب صدر ٹرمپ نے نہ صرف مسک کو ملنے والی اربوں ڈالر کی وفاقی سبسڈی پر سوال اٹھا دیا بلکہ ان کی شہریت پر بات کرتے ہوئے ملک بدری کا اشارہ بھی دے دیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ایلون شاید انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ سبسڈی لینے والے فرد ہوں، اگر ہم راکٹ لانچز، سیٹلائٹس اور الیکٹرک کاریں بند کر دیں تو ملک کی بڑی بچت ہوگی۔

مزید پڑھیں: حکومت سے نکلنے کے بعد ایلون مسک کا ٹرمپ پرسنگین الزام

 انہوں نے کہا کہ شاید ہمیں ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) سے اس پر اچھی طرح جانچ کرانی چاہیے۔ بہت بڑا پیسہ بچایا جا سکتا ہے۔

یہ بیان اس وقت آیا جب ایلون مسک نے حالیہ ٹیکس اور اخراجات کے بل پر سخت تنقید کرتے ہوئے امریکی قانون سازوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے X (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ میں خود کہہ رہا ہوں سبسڈی ابھی ختم کریں، انہوں ٹرمپ کو پورکی پگ پارٹی کا بھی طعنہ دیا۔

Advertisement

ایلون مسک نے امریکی سینیٹ میں ٹیکس اور اخراجات کے بل پر بحث شروع ہونے کے ساتھ ہی صدر ٹرمپ پر جوابی حملہ کیا۔ ایک طویل سلسلہ وار پوسٹس میں انہوں نے قانون سازوں کو وعدہ خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بل مکمل طور پر پاگل پن اور تباہ کن ہے۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک کی صدر ٹرمپ کے کٹوتی بل پر شدید تنقید

ایلون مسک 1971 میں جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 17 برس کی عمر میں کینیڈا ہجرت کی اور اپنی والدہ کی شہریت کے ذریعے کینیڈین شہری بنے۔

بعدازاں وہ تعلیم کے لیے امریکہ آئے اور 2002 میں انہوں نے امریکی شہریت حاصل کی۔ یوں وہ جنوبی افریقہ، کینیڈا اور امریکہ تینوں ممالک کے شہری ہیں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کی کمپنی SpaceX امریکی حکومت کے ساتھ کئی اہم معاہدے رکھتی ہے، جن میں NASA اور محکمہ دفاع (DoD) کے ساتھ معاہدے شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
کیا اسرائیل ترکیہ پر حملے کی حماقت کرنے والا ہے ؟
یو اے ای نے دبئی ایئرشو 2025 میں اسرائیلی دفاعی کمپنیوں پر پابندی لگا دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپی یونین سے بڑا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر