Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے

Now Reading:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ جنوبی ایشیا کے تناظر میں ہو گا، دورے کے دوران امریکی صدر بھارت بھی جائیں گے، جہاں وہ کواڈ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر ٹرمپ بھارت کے سرکاری دورے سے قبل اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں ان کی ملاقات صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے طے شدہ ہے۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات، سیکیورٹی امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو متوقع ہے، جبکہ اہم معاہدوں پر دستخط بھی کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ پاکستان کا دورہ کرتے ہیں تو یہ سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے بعد کسی بھی امریکی صدر کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز متوقع ہے۔

صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل امن انعام کیلئے باضابطہ طور پر نامزد

ذرائع نے بتایاکہ امریکی صدر کے مجوزہ دورے کے پیش نظر پاکستانی سفارتی حلقے متحرک ہوگئے ہیں جبکہ دوسری جانب وزارت خارجہ نے امریکی سفارت خانے سے ممکنہ شیڈول پر رابطے تیز کر دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ 17 سے 19 ستمبر تک برطانیہ کا اسٹیٹ وزٹ بھی کریں گے، دورے کی حتمی تاریخ اور شیڈول پر دونوں ممالک میں مشاورت جاری ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بطور  صدر پاکستان آنا اہم سفارتی پیش رفت ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر