آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے وارم اپ میچز کے لیے تین اہم وینیوز کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔
ان وینیوز میں صوفیہ گارڈنز کارڈف، کاؤنٹی گراؤنڈ ڈربی، اور لفبرا یونیورسٹی شامل ہیں۔
یہ میگا ایونٹ 12 جون 2026 کو انگلینڈ اور ویلز میں شروع ہو گا، جہاں 12 ٹیموں کے درمیان 33 میچز 24 دنوں میں سات مختلف گراؤنڈز پر کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ 5 جولائی 2026 کو لارڈز میں منعقد ہوگا۔
اس وقت تک 8 ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر چکی ہیں، جبکہ باقی 4 ٹیموں کا فیصلہ آئندہ برس ہونے والے کوالیفائرز کے ذریعے کیا جائے گا۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، بیٹ باریٹ وائلڈ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ صوفیہ گارڈنز، ڈربی اور لفبرا یونیورسٹی کو آئندہ برس ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ صرف خواتین کرکٹ کی اعلیٰ کارکردگی کو اجاگر کرتا ہے بلکہ اسے عالمی سطح پر مزید مقبول بنانے کا ایک منفرد موقع بھی فراہم کرتا ہے۔
ان وارم اپ میچز کے ذریعے ہم اس کھیل کو مزید شائقین تک پہنچائیں گے اور لاکھوں افراد کو خواتین کرکٹ دیکھنے کی ترغیب دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
